فیس بک نے بی جے پی رہنما پر پابندی عائد کر دی
نفرت آمیز مواد پر فیس بک نے بی جے پی رہنما پر...

کیا فیس بک نے عوامی صفحات پر ‘لائیک ‘ کا بٹن کا آپشن ختم کر دیا ہے؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے فنکاروں ، عوامی شخصیات اور برانڈز کے استعمال کردہ یا پھر نئے ڈیزائن کردہ عوامی صفحات سے “لائک ” کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے۔
تاہم فیس بک کپنی نے بتایا کہ اب صرف فیس بُک پر صارفین نیوز فیڈ حاصل کریں گے۔
علاوہ ازیں صارفین ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ بھی رابطے میں وہ سکتے ہیں
دوسری جانب فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن نے بتایا کہ فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔
جیسن روبن نے بتایا کہ فیس بک کا کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے۔
اس حوالےسے جیسن روبن نے بتایا کہ کلاؤڈ پلیٹ فارم پر زیادہ پیچیدہ گیمز صارفین تک پہنچ سکیں گی جبکہ انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم بھی اپنی جگہ موجود رہے گا جو فیس بک ایپ میں کلاؤڈ گیمنگ کے ساتھ ہوگا۔
جیسن روبن کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے پلیٹ فارم سے 30 کروڑ افراد کے لیے گیمز کی سہولت برقرار رہے گی، مگر وہ زیادہ پیچیدہ گیمز کھیل سکیں گے۔
یاد رہے کہ فیس بک میں گیمز کے اضافے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ گیم کا آغاز فلیش پر مبنی گیمز جیسے فارم ویلے سے ہوا جس کے بعد اس کمپنی نے اپنے انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم کے لیے ایچ ٹی ایم ایل 5 کی جانب پیش رفت کی، مگر یہ دونوں ٹیکنالوجیز کافی محدود اور سادہ ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News