Advertisement

نادیہ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  و میزبان نادیہ خان نے اپنی شادی کی تصویر شئیر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نادیہ خان نے معروف ویڈیو اور پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر اپ لوڈ کرکے اپنے مداحوں کا آگاہ کیا تھا

مزید پڑھیں

تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردی ہے۔

Advertisement

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوٹو کولاج میں نادیہ خان خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کی قمیض شلوار زیب تن کی ہوئی ہے۔

Advertisement

نادیہ خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے یوٹیوب چینل کا لنک دیا اور مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’اُن کی شادی کی تقریب کا مکمل البم دیکھنے کے لیے اس لنک پر کِلک کریں۔‘

اس سے قبل نادیہ خان نے مہندی لگے اپنے ہاتھوں کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

Advertisement

سینئر پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہ نادیہ خان میزبانی اور اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 11 دسمبر کو یہ خبریں زیر گردش آئی تھیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان نادیہ خان نے منگنی کر لی ہے۔

اطلاعات تھیں کہ  اسلام آباد میں منگنی کے حوالے سے تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔

نادیہ خان کی منگنی کے بارے میں سوشل میڈیا یہ خبر بھی گردش کر رہی  تھیں کہ ان کی منگنی ایئر فورس کے پائلٹ سے ہوئی ہے۔

نادیہ خان نے تصویر کے کیپشن میں کہا تھا کہ ’وہ بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کریں گی۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ نادیہ خان اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version