Advertisement

اپوزیشن واویلا ڈال رہی ہے کہ تبدیلی کہاں ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن واویلا ڈال رہی ہے کہ تبدیلی کہاں ہے۔

جہلم میں پریس کانفرس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جا رہا ہے، اپوزیشن واویلا ڈال رہی ہے کہ تبدیلی کہاں ہے، انتظامیہ اور سیاسی قیادت ایک پیج پرہیں، جوعوامی نمائندے ہیں ان کو انتظامی ادارے جوابدہ ہیں، اگر انتظامی افسران اپ کے سامنے جوابدہ ہیں، تبدیلی یہ ہے کہ ہم دور دراز کے علاقوں اور غریب طبقے کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہوتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، ہم دیہات کے اندر سہولیات کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ دیہات سے لوگ شہروں کا رخ نہ کریں، عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ دیہات کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں جو شہروں کو میسر ہیں، پبلک پرائیویٹ سیکٹر کا حسین امتزاج ہے، جہلم میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا یے، ماضی میں جہلم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا تھا، ماضی میں چند خاندان حکومت کرتے رہے ہیں،جہلم کے ایم پی ایز کی کارکردگی کو عثمان بزدار قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ کورونا کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، کورونا کے باوجود عمران خان نے احسن طریقے سے معیشت کو سنبھالا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا  ذخیرہ اندوز ہماری حکومت سے خوش نہیں ہیں، یہ لوگ زمین پر قبضے کررہے تھے اب ہم نے واگزار کروانا شروع کیا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے احتساب کا عمل اپنی جماعت سے شروع کیا، تاریخ میں نہیں کہ کوئی حکومت اپنے ہی وزراء کے خلاف شفاف انکوائریاں کروائیں ہوں، عمران  خان نے اس معاملے پر اپنے وزراء اور پارٹی رہنماوں سے بھی رعایت نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version