Advertisement

آئمہ بیگ نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ ائمہ بیگ نے پاکستان کے ہردل عزیز گلوکار علی ظفرکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق گلوکارہ ئمہ بیگ نے کہا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ گانا گانا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں

علی ظفر نے کس کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے نئے ریپرز کو...

دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کر کے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا۔

اس گانے کے حوالے سے علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ گانا میری طرف سے تمام محبت کرنے والوں کو خراج تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں۔

دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنا تجربہ بتا دیا اورعلی ظفر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا پاکستان کے سب سے بہترین آرٹسٹ کے ساتھ گانا گانا ان کے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔

آئمہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وے ماہیا، کیا ناقابلِ یقین اور چیلنجنگ تجربہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بالخصوص اس گانے کی شوٹنگ اُس درجہ حرارت میں، لیکن پوری ٹیم نے کامیابی کے ساتھ کام کیا۔

اپنے پیغام میں آئمہ بیگ نے ویڈیو کے ہدایت کار عدنان قاضی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’بہتر کام کیا‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا سالِ نو پر ریلیز ہونے والا گانا ’وے ماہیا‘ آتے ہی چھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version