Advertisement

سال نو کے پہلے دن پاکستان سمیت دنیا بھر کتنے بچے پیدا ہوئے؟

سال نو کے پہلے دن دنیا بھر میں کتنے بچے ہوئے، اعدادوشمار سامنے آگئے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف  کی رپورٹ کے ایک محتاط اندازے کے مطابق سال 2021 کے پہلے دن دنیا بھر میں تقریباً3 لاکھ 71 ہزار 504 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔

یونیسف کے محتاط اندازے کے مطابق سال نو کے پہلے دن پاکستان میں 16 ہزار 787 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

سال کے پہلے دن بچوں کی پیدائش کے تخمینے کے لیے یونیسیف نے اہم رجسٹریشن اور قومی سطح پر گھروں میں کیے جانے والے سروے میں لگائے گئے یومیہ اور ماہانہ پیدائش کے تخمینوں کا استعمال کیا۔

عالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی کُل تعداد میں سے نصف بچے 10 ممالک میں ہی پیدا ہوئے جن میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے ۔

Advertisement

یونیسیف کے اندازے کےمطابق یکم جنوری کو بھارت میں 59 ہزار 995، چین میں 35 ہزار 615، نائیجیریا میں 21 ہزار 439، پاکستان میں16 ہزار 787 ، انڈونیشیا میں 12 ہزار 336، ایتھوپیا میں 12 ہزار 6، امریکا میں 10 ہزار 312، مصر میں 9 ہزار 455، بنگلہ دیش میں 9 ہزار 236 اور جمہوریہ کانگو میں 8 ہزار 640 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version