Advertisement

آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا، ناصر شاہ

ناصر شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، وفاقی حکومت نے اپنی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے، آئی ایم آیف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں بجلی قیمت میں جو اضافہ ہوا، وہ 70 سال میں نہ ہوا، نااہل خان صبح شام اپنی نااہلی سے مقابلہ کررہے ہیں، عمران خان نے آج پھر ثابت کیا عوام دشمنی میں انکا کوئی ثانی نہیں، ‏عوام پر بجلی کا نیا بم گرا دیا مگر نیرو آج بھی چین کی بانسری بجا رہا ہے، عمران خان کا نیا سال کا تحفہ یہ ہے کہ صارف 100 یونٹ پر1163 روپے ادا کرے گا۔

وزیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام گرمی تو گرمی آب سردی میں بھی بجلی سے محروم رہے گی، بجلی قیمت میں اضافہ نہیں، معاشی ڈاکہ ہے جو وفاقی حکومت عوام کی جیب پر ڈال رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version