Advertisement

رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے حوالے سے ساتھی گلوکارہ کو لاجواب کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے حوالے سے ساتھی گلوکارہ کو لاجواب کردیا۔

تفصیلات کے ماطبق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ساتھی گلوکارہ کی جانب سے کیے جانے والے تمام تر سوالات کے جوابات دے دیا۔

مزید پڑھیں

رابی پیرزادہ کی رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل

اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی...

یاد رہے کہ سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ اُنہیں شوبز چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں۔

رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

Advertisement

رابی پیرزادہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی پُرانی ساتھی گلوکارہ کی ملاقات کے حوالے سے چند باتیں لکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ’حال ہی میں اُن کی ملاقات اُن کی پُرانی ساتھی گلوکارہ سے ہوئی۔

ملاقات کے دوران ساتھی گلوکارہ نے رابی پیرزادہ سے سوال کیا کہ تمہیں افسوس نہیں تم کانسرٹس نہیں کرسکتی جیسے میں کرتی ہوں؟‘

ساتھی گلوکارہ کی جانب سے کیے جا نے والے سوال کے جواب میں سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ’نہیں مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں تو اب بھی گنگنا سکتی ہوں بلکہ اب تو وہ بھی گلوکاری کررہے ہیں جنہیں گانا نہیں آتا۔‘

تاہم اُنہوں نے اپنی پُرانی ساتھی گلوکارہ سے پوچھا کہ ’کیا تُم میری طرح اللّہ تعالیٰ کا کلام پڑھ سکتی ہو؟ اور پینٹنگز بناسکتی ہو؟‘

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے۔

دوسری جانب وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

علاوہ ازیں رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اپنے پیغام میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی بھی طلب کی تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ اللّہ اُن کے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام کے اختتام میں لکھا تھا کہ ’اللّه پاک جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version