نادیہ خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی شوہر کے ساتھ نئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔
رواں ماہ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
نادیہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جناے والی تصویر اور ویڈویو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ تصویر میں نادیہ خان نے خوبصورت سِلک کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے شوہر جینز اور شرٹ میں ملبوس ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
نادیہ خان نے یہ ویڈیو کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے اور اب تک اس ویڈیو پر 50 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں
جبکہ صارفین اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
یادرہے کہ نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے
علاوہ ازیں نادیہ خان نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔
نادیہ خان نے بتایا تھا کہ ’اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔‘
نادیہ خان نے اپنے شوہر کے بیٹے سے متعلق بتایا تھا کہ ’فیصل ممتاز کا بیٹا اس وقت میں امریکا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔‘
واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News