آغا علی کو اُن کی کونسی نئی دوست مل گئی؟حنا الطاف نے بتا دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آغا علی نے بتا دیا کہ انکی...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار آغا علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نئے روپ میں ہیں۔
آغا علی آج کل اپنے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر آغا علی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیا روپ دھارتے نظر آرہے ہیں۔
آغا علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں میک اپ آرٹسٹ ایک مذہبی بزرگ کے کردار کا روپ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی آغا علی کی جانب سے ایک انسٹا گرام پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے نئے کردار کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا، ’کچھ بہت خاص بہت جلد آ رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ آغا علی کے مداحوں کا ان دونوں انسٹا گرام پوسٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو نئے روپ میں دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آغا علی کے اس نئے روپ نے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News