حسن علی قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پر تولنے لگے
قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی قومی ٹیم میں...

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کٹیگری میں حسن علی کو چن لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے طریقہ کار کے مطابق منتخب کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں لیا گیا۔
علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔
400 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹگری میں ڈرافٹ کا حصہ ہیں، پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے مالکان، عہدیدار اور کوچنگ اسٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ فلحال پی ایس ایل سکس کے لیے کھلاڑیوں کا چناؤ جاری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News