Advertisement

لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے بیٹے کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار سجاد علی کے بیٹے کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گانا ’اداس‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

مزید پڑھیں

سجاد علی کا کونسا گیت35سال بعد بھی صارفین کو بھا گیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت...

https://twitter.com/sajjad_official/status/1353723290108489730

نئے گلوکار خوبی علی نے موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کیلئے اپنے والد کے مشہور گانے کا انتخاب کیا ہے۔

Advertisement

تاہم خوبی علی نے سجادعلی کے گانے کو اپنی آواز میں بھرپور طریقے سے نبھایا۔

گلوکار خوبی علی کا ڈیبیو گانا  سجاد علی کا 2005 میں ریلیز کیے جانا والا گانا ’کیوں اُداس پھرتے ہو‘ ہے۔

سجاد علی نے اپنا گانا ’کیوں اداس پھرتے ہو‘ گلوکار سجاد علی نے سال 2005 میں اپنے البم رنگین میں گایا تھا ۔

اس سے قبل خوبی علی اپنے والد سجاد علی کے گانے’بارش‘ کی ویڈیو میں بھی نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ گانے کی آفیشل ویڈیو سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے۔

Advertisement

دلچسپ یہ کہ خوبی علی نے اپنا پہلا گانا ٹوٹے دِلوں کے نام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام ٹوٹے ہوئے دلوں کے نام جو اپنی زندگی بغیر شکایتوں کے اپنے ہی انداز سے جینے کے عادی ہیں۔

واضح رہے کہ3 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبی کسی گاؤں میں موجود ہیں اور منظر بھی شام کے وقت کا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version