عمران عباس نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کا عندیہ دے دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ٹک...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران عباس نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے سوال و جواب کا سیشن کیا۔
ایک مداح نے اداکار سے پوچھا کہ ’آپ کتنے خوبصورت ہو یار آخر آپ کھاتے کیا ہو؟ ہمیں بھی بتائیں ذرا ۔‘
انسٹا صارف کی جانب سے پوچھے جانےوالے سوال پر اداکار نے جواب دیا کہ کھاتا سب ہوں بس ’پیتا‘ نہیں ہوں۔
دوسری جانب اسی سیشن میں ایک صارف نے اپنے پسندیدہ اداکار سے پوچھا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ کو ٹک ٹاک نہیں پسند ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟
عمران عباس نے صارف کے جواب میں کہا کہ ’میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کہا کہ میں ٹک ٹاک کو نا پسند کرتا ہوں بلکہ یہ ایک حیرت انگیز ایپ ہے جہاں لوگ مزاحیہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کر کے دوسروں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اداکار عمران عباس نے کہا کہ وہ جلد ہی ٹک ٹاک پر قدم رکھ سکتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News