Advertisement

قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ہونگے، شعیب اختر کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ اینڈی فلاور نئے کوچ ہوں گے۔

شعیب اختر نے یہ انکشاف بدھ کو اپنے یوٹیوب چینل پر کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ کمیٹی نے کرکٹ بورڈ کو سفارش کی ہے کہ موجودہ کوچنگ اسٹاف کو برقرار رکھا جائے جس پر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے الفاظ کوئی اہمیت نہیں رکھتے، مصباح کو ہٹانے اور اینڈی فلاور کو کوچ بنانے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہیں اور پی سی بی تنقید سے بچنے کے لیے اپنے اوپر سے الزام اتار کر کمیٹی پر ڈال دیتا ہے، اینڈی فلاور اس لیے ابھی قبول نہیں کررہے کیونکہ وہ ملتان سلطان کے کوچ ہیں، اینڈ فلاور چاہتے ہیں کہ ان کے اس سال کے پی ایس ایل کے پیسے بن جائیں تو وہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وقار یونس اس وقت اپنی ملازمت بچانے کے لیے بھاگ دوڈ کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version