پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازش بے نقاب ہونے پربیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے سے متعلق میرے بیان ریکارڈ پر ہیں کہ ہم نے کہا تھا پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھار ت پلوامہ کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے اور اب بھارت داخلی معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئےخطے کا امن خراب کررہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں کیونکہ ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 14 نومبر کو بھارتی دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے ہیں جبکہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

