Advertisement

کیا ترک اداکار اینگن التان پاکستان آرہے ہیں؟

ترک اداکار اینگن التان کی پاکستان آمد اسی ماہ متوقع واقع ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کاشف ضمیر نے بتایا کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، مناسب وقت دیکھ کر ترک اداکار کو پاکستان لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ارطغرل لاہور ایئر پورٹ پر کسے ڈھونڈ رہے تھے؟ احمد بٹ نے بتا دیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے...

 کاشف ضمیر نے بتایا کہ اس بار ترک اداکار کو تاریخی مقامات کی سیر پر بھی لے جایا جائے گا۔

اس حوالے سے کاشف ضمیر نے کہا کہ ترک اداکار کے دورے سے متعلق حتمی شیڈیول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعلی عثمان بزدار بھی ترکش ڈرامے ارتغرل کے مداح ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامے کے مرکزی کردار اداکار اینگن التان کی ایوان وزیر اعلی آمد وزیر اعلی پنجاب نے خصوصی دعوت پر بلایا تھا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اینگن التان کی ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں خوبصورت اداکاری کی تعریف کی تھی۔

 اداکار اینگن التان نے پاکستانیوں کی اپنے لیے محبت پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر بھی کیا تھا۔

گزشتہ دنوں قبل ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے لاہور کا دورہ کیا تھا۔

اداکار انجین التان کا پاکستان آنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں۔

Advertisement

 انجین آلتان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام پیار کرتی ہے، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، یہاں نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن گیا ہوں۔

ترک اداکار نے انگریزی اور ترکی زبان میں پریس کانفرنس کی اور بعدازاں اردو زبان کے بھی کچھ الفاظ ادا کیے تھے۔

پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیریل کی تعریف کی، یہ بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی اور اسلامی اسٹوری تھی۔

انجین آلتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے اچھی طرح واقف ہوں، مختصر دورہ ہے اس لیے زیادہ سیر نہیں کر سکا،  یہاں کا کھانا زبردست تھا بس مرچیں زیادہ تھیں۔

ترک اداکارہ نے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں، اس کا علم تھا اور اس لیے میں یہاں آنا چاہتا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں۔

واضح رہے کہ ترک اداکار انجین آلتان دو روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچے، پاکستان میں موجود ترک اداکار کے مداح نا صرف ان کی آمد پر خوش دکھائی دے رہے ہیں بلکہ پاکستان میں ان کا پرجوش خیر مقدم بھی کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version