فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کے شوہر کنور ارسلان کی والدہ انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار کنور ارسلان کی اہلیہ و اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے اپنی ساس کے انتقال کی اطلاع دی۔
فاطمہ آفندی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’کنور ارسلان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔‘
اداکارہ نے اپنی ساس کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبر و جیمل عطا کرنے کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ کنور ارسلان کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد عثمانِ غنی بلاک 12 گلستانِ جوہر کراچی میں ادا کی گئی۔
دوسری جانب کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
؎سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر ان کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ جوڑی سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی جبکہ ان کے دو بیٹے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News