ماہرہ ، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل
فوربز میگیزین نے ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز کی ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز کی لسٹ کے مطابق پاکستانی اسٹارز نے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکارعاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ مالیت کا ٹیکس نوٹس بھجوادیا۔
عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔
تاہم عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار ایف بی آر کی ریڈار پرآیا ہو۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News