ارطغرل نے پاکستانی ٹک ٹاکر سے متعلق اہم اعلان کردیا
ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے اہم اعلان کردیا۔...

معروف اداکار شان شاہد نے غلط بیانی کرنے پر میاں کاشف ضمیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کاشف ضمیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار شان شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔
کاشف ضمیر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزشتہ رات، میری شان شاہد سے ملاقات ہوئی تھی۔
ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اداکار نے مجھ سے سوال کیا کہ اپنے ملک کے فنکاروں کو چھوڑ کر غیر ملکی اداکاروں کو اپنا برینڈ ایمبیسڈر بنانا درست ہے؟
بعد ازاں ٹک ٹاک اسٹار نے صارفین سے پوچھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ مجھے شان شاہد کو کیا جواب دینا چاہیے تھا؟‘
تاہم کاشف ضمیر کی اس غلط بیانی پر شان شاہد نے اُنہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا۔‘
اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ نے میرے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی تھی۔‘
اس حوالے سے اداکار نے مزید لکھا کہ ’اور میں شفقت چیمہ کے کہنے پر آپ کو تصویر کی اجازت دی تھی، اس کے علاوہ ہماری اس قسم کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔‘
واضح رہے کہ معروف تُرک اداکار انگین آلتان گزشتہ سال ہی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان کے شہر لاہور آئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News