Advertisement

زین ملک کے انگریزی گانے میں محمد رفیع کے گانے کے لیرکس شامل

پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے البم ’نو باڈی از لسننگ‘میں محمد رفیع کے گانے کے لیرکس شامل کرکےمداحوں کوحیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار زین ملک نے اپنے نئے گانے سے حال ہی میں پردہ اٹھایا ہے جس میں انہوں نے محمد رفیع کے گانے کے لیرکس کا استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں

جی جی حدید اور زین ملک کے یہاں بیٹی کی پیدائش

برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید...

5 سال قبل ’ون ڈائرکشن‘ کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے والے زین ملک کے نئے انگریزی البم میں شامل گانا ’ٹائٹ روپ‘ میں بھارتی لیجنڈ گلوکار محمد رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

گلوکار زین ملک نے اپنے گانے میں محمد رفیع کے 60 کی دہائی کے مقبول ترین گیت ’چودہویں کا چاند ہو‘ کے لیرکس اور میوزک کو اپنے گانے میں شامل کیا۔

یہ ایک انگریزی گانا ہے اور زین ملک کے اردو بولنے اور سمجھنے والے پرستاروں کے لیے یقیناً بہت بڑا اور خوشگوار سرپرائز ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ زین ملک نے ایشیائی دُھن اپنے گانے میں شامل کی ہو، اس سے قبل بھی وہ اپنے گانوں میں اردو لیرکس کو شامل کرتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ زین ملک نے اردو سے متاثر ہوکر ایک فیشن لائن بھی لانچ کی تھی، اپنے ڈیبیو البم مائنڈ از مائن کے ساتھ زین ملک نے ایک فیشن لائن بھی لانچ کی تھی، جن کے ملبوسات پر اردو زبان تحریر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version