Advertisement

فواد عالم کے ’ارطغرل غازی‘ کے انداز میں جشن منانے کے پیچھے کیا راز ہے؟ فواد عالم نے راز بتا دیا

فواد عالم کا سنچری کے بعد جشن منانے کا انداز ہر کسی پسند آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے پہلے نیوزی لینڈ اور اب جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بناکر ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کے انداز میں جشن منایا۔

مزید پڑھیں

پہلا ٹیسٹ، فواد عالم کی شاندار سنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں  فواد عالم کی شاندار...

تاہم جنوبی افریقا کے خلاف سنچری کے بعد فواد عالم نے اس “سگنیچر اسٹائل” کی وجہ بتادی۔

اس حوالے سے فواد عالم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں وہ ساتھی کرکٹر اظہر علی کے ساتھ ارطغرل غازی دیکھ رہے تھے جس میں جب ارطغرل جشن میں گھوڑے کو زمین سے بلند کرتے ہیں تو اس وقت اظہر علی اور ان میں یہ طے ہوا تھا کہ جب بھی سنچری ہوئی، اس انداز میں ہی خوشی منائیں گے۔

Advertisement

فواد عالم نے بتایا کہ پھر نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری ہوئی تو انہوں نے اس انداز کو اپناکر جشن منایا۔

فواد عالم نے اعتراف کیا کہ یہ انداز اب ان کا ’سگنیچر‘ یعنی پہچان والا اسٹائل بن گیا ہے۔

فواد عالم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک ایسے موقع پر سنچری کی جب ٹیم کو ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کیلئے جب بھی اسکور ہو ، اچھا لگتا ہے۔

فواد عالم نے پلان بتاتے ہوئے کہا کہ پلان یہ یہی تھا کہ وکٹ پر جتنا زیادہ رکیں اور اسکور کو جنوبی افریقا کے ٹوٹل کے جتنا قریب لے جائیں، اتنا اگلی اننگز میں آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مقصد میں نا صرف کامیابی ملی بلکہ اب جنوبی افریقا کے خلاف برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

Advertisement

دوسری ج انب ایک سوال پر قومی بیٹسمین نے کہا کہ وہ 10 سال ٹیم سے باہر رہنے پر کسی کو الزام نہیں دیں گے۔

 اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جو چیز جب نصیب میں ہوتی ہے اس وقت ملتی ہے۔

تاہم کسی سے کوئی شکوہ نہیں وہ خوش ہیں کہ انہیں اتنی کرکٹ مل رہی ہے اور انہوں نے اتنے رنز کیے۔

علاوہ ازیں فواد عالم کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اگر 10 سال وہ کھیلتے رہتے تو شاید ان کو وہ عزت نہیں ملتی جو آج سب سے ملی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کی سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ فواد عالم 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version