حرا مانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ حرانی مانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ حرا مانی نے انساٹاگرام پر سنگِ میل عبور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے مداحوں کے ساتھ اپنی اس کامیابی کا اعلان کیا۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 50 لاکھ مکمل ہونے پر اپنی ایک دلچسپ تصویر شیئر کی جس میں وہ حیران دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی انسٹاگرام پر 5 ملین کلب میں شامل ہوگئیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر مجھے پسند کرنے، میرے انسٹاگرام، میرے چہرے، میرے گانے، میرے بچوں اور مجھے میری اصلی حالت میں پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ حرانی مانی سے متعلق اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہے تو غلط نہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ماڈلنگ، پھر اداکاری اور اس کے بعد میوزک کی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابی نے ہر جگہ پر ان کے قدم چومے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News