Advertisement

ہانیہ عامر سے کیا رشتہ ہے؟ اداکار فیروز خان نے خود اعتراف کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے ہانیہ عامر کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے بتایا کہ  جب میں نے اپنے اور ہانیہ عامر کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے بارے میں پڑھا تو میں بہت پریشان ہوگیا تھا، کیونکہ ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اہلیہ سے علیحدگی اور ہانیہ عامر سے تعلق پر اداکار فیروز خان نے حقیقت بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق اداکار فیروز...

یاد رہے کہ پچھلے ماہ اداکار فیروزخان اور اُن کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔

 تاہم اُس کے بعد یہ خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہیں تھیں کہ  دونوں کی علیحدگی کے پیچھے اداکارہ ہانیہ عامر کا ہاتھ ہے۔

Advertisement

فیروز خان نے اپنے ایک انٹرویو کے ذریعے اپنے اور ہانیہ عامر کے تعلق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔

فیروز خان نے کہا کہ ان افواہوں کے پھیلنے کے بعد ہانیہ عامر نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ’یہ سب کیا ہورہا ہے؟‘ جس پر میں نے اسے کہا مجھے خود نہیں معلوم یہ کیا چل رہا ہے۔

فیروزخان نے کہا مجھے اپنی اور ہانیہ کے درمیان ہونے والی باتوں کے اسکرین شاٹس لے کر تمام باتوں کو واضح کرنے میں صرف 30 سیکنڈز لگتے لیکن میں نے نہیں کیا۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ بہت سے سینئر صحافی چند پیسوں کے لیے میرے اور ہانیہ کے معاملے پر فضول بات کررہے تھے۔

علاوہ ازیں یہاں تک کہہ رہے تھے کہ ڈرامے کے سیٹ پر کیا کیا ہوتا تھا ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں۔

 فیروز خان نے کہا اس سارے معاملے نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے اورمزید طاقت دی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران فیروز خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا چاہتا ہوں اور اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version