پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تجارتی حجم کو پانچ ارب...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کا کرن ملک کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ شوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان کی ایک سال بعد کوئی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے۔
اداکار نے کرن ملک کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بالکل نیا انداز‘۔
فواد خان نے یہ فوٹو شوٹ اہلیہ صدف فواد کے مینز فیشن کے نئے کلیکشن ’حضور‘ کیلئے کرن ملک کے ہمراہ کروایا جسے ان کے پرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
فواد خان پاکستان سمیت بھارت میں اپنی گلوکاری اور اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ فواد خان کم و بیش ہی اپنی تصاویر یا اپنے کسی پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیغام سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News