Advertisement

آج کل تنقید روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے، اداکارہ میرا

اداکارہ میرا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکار تنقید کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس بڑی ہی دلکش لگ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

اداکارہ میرا کا اپنے دادا سے متعلق بڑا انکشاف

اپنے منفرد  انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا...

اداکارہ میرا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی دلکش تصویر پر میرا جی نے اداکاروں کے موجودہ مسائل کو بیان کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’ناقدین کی تنقید کا نشانہ بننے کے لیے ہی اداکار بنائے جاتے ہیں۔‘

میرا نے لکھا کہ ’آج کل تنقید کا شکار بننا، ہم اداکاروں کے لیے ایک روزمرہ کی کہانی بن گئی ہے۔‘

Advertisement

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اداکار بھی عام لوگوں کی طرح سخت اور نرم مزاج کے ساتھ جذبات رکھتے ہیں۔‘

اس سے قبل میرا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی۔

 تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔

میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کیے گئے تھے، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔

واضح رہے کہ میرا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version