Advertisement

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے کیا کام کیا تھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے پاک کا ترجمہ پڑھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ اُنہوں نے شوبز چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا تھا۔

مزید پڑھیں

رابی پیرزادہ کی رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل

اسلام کی خاطرشوبز انڈسٹری کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی...

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’قرآن پاک ایک معجزہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے شوبز کی دُنیا چھوڑی تھی تو میں نے اس وقت جو سب سے پہلا کام کیا تھا وہ قرآن پاک کو ترجمے سے پڑھا تھا۔‘

سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ ’اس کے بعد میں نے قرآن پاک کی تفسیر پڑھی اور پھر خود لکھنا شروع کیا۔‘

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ ’اب ہر گُزرتے دن کے ساتھ میری روح پاک ہورہی ہے۔‘

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر صارفین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ کی کتاب کو پڑھنا کبھی نہیں چھوڑنا، روز نہیں تو ہفتے میں ایک بار ضرور پڑھا کرو۔

واضح رہے کہ سابقہ گلوکارہ نے بتایا کہ ’اس سے ناصرف آپ کے دل و دماغ کو سکون ملے گا بلکہ روح بھی پاک ہوجائے گی۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version