Advertisement

پاوری گرل کی ویلنٹائن ڈے کی خصوصی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی

دانا نیر نے اب اپنے مداحوں کے لیے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی ویڈیو تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دانا نیر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک اورویڈیو پوسٹ کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔...

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘

دانا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دانا نیر نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں ایک لال گلاب بھی موجود ہے۔

دانا نیر نے اپنی اس نئی ویڈیو میں یہ ڈائیلاگز بولے:

Advertisement

یہ میں ہوں، میری ویلنٹائنز بھی میں ہوں اور یہ فلاورز میں نے خود کو گفٹ کیے ہیں۔

دانا نیر نے ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’کسی سے محبت کرنے سے پہلے اپنے آپ سے پیار کریں۔‘

پاوری گرل کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں سات لاکھ سے زائد صارفین دانا نیر کی ویلنٹائن ڈے ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔

معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version