اداکارہ صبا قمر نے مایا علی کو کیا قرار دے دیا؟
اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگارام پر اپنی...

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کی فٹنس پرمبنی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کس حد تک اپنا وزن کم کر لیا ہے۔
مایا علی کی تصاویر میں ان کا پتلا سا چہرہ اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
گزشتہ دنوں سے مایا علی اپنی فٹنس پر خاصہ توجہ دے رہیں ہیں۔
اس سے قبل مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور بہت خوبصورت میک اپ کیا جو ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا ہے۔
اداکارہ کی سفید رنگ کے لباس کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
دوسری جانب اداکارہ مایا علی اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
جبکہ اداکارہ مایا علی نے نئے فوٹو شوٹ سے اپنے مداحوں کو حیرت میں بھی ڈال دیا تھا۔
اداکارہ مایا علی تازہ ترین فوٹوشوٹ میں ایک الگ انداز کے میک اپ اور اسٹائل مین نظر آرہیں تھیں۔
واضح رہے کہ مایا علی کے اس برائیڈل شوٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News