ہمایوں سعید اپنی اہلیہ کے شکر گزار
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ کا...

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے اہم انکشاف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے بتایا کہ اُنہیں بھارتی بلاک بسٹر فلم ’ گجنی‘ سے ہاتھ دھونا پڑ گیا تھا۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر دیئے گئے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ’وہ بھارتی مشہور فلم گجنی کے ایک کردار کے لیے بھارت گئے تھے۔
جہاں اُن کی عامر خان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ 3 دن کے لیے عامر خان کے گھر پر بطور مہمان بھی رہے تھے۔‘
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’عامر خان نے اُنہیں دیکھ کر کہا تھا کہ وہ اس کردار کے لیے کافی گُڈ لُکنگ ہیں اور اُس کردار کی ڈیمانڈ کچھ اور تھی۔‘
ہمایوں سعید نے بتایا کہ ’بھارت کے اُس دورے کے دوران اُن کی عامر خان سے دو بار ملاقات ہوئی تھی۔
دوسری جانب اداکار نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور کے ساتھ بھی بہت اچھی دوستی تھی اور وہ اپنی فلم ’یہ جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں رشی کپور کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند بھی تھے۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ رشی کپور کے انتقال سے کچھ روز قبل ہی اُنہوں نے رشی کپور سے اُن کی صحت سے متعلق خیریت بھی دریافت کی تھی۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News