Advertisement

مریم نواز کی ڈی چوک آمد، لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے میں شرکاء سے اظہار یکجہتی

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے میں شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کا کوئی صوبہ نہیں ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے پیاروں کے لئے اسلام آباد کی سڑکوں پر  کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، انکے دلوں پر کئی سالوں سے یہ قیامت گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انسان کے دعوی زیادہ ہوتے ہیں لیکن اقتدار کے بعد وہ سب دعوے اور وعدے  بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آپکا فرض ہے کہ انکے پیاروں کو پتا ہی دے دیں کہ وہ زندہ ہیں یا مر گئے ہیں۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

Advertisement

مریم نواز نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ آپ ہی کے لوگ ہیں، آپ آئیں انکی بات سنیں اور انکے سر پر ہاتھ رکھیں۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version