فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے عالمی بینک کی اضافی 12 ملین ڈالر امداد

عالمی بینک فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر افراد کےلئے اضافی 12 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امورمیں ہوئی، معاہدے کے تحت عالمی بینک فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا، عالمی بینک کیجانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج 216 ملین ڈالرکا ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکرگزار ہیں، ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھرافراد کی سپورٹ بچوں کی صحت اورسروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مزید کہا کہ ریکوری پراجیکٹ میں خیبر پختونخواہ کے چار نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام شامل ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی تھی ، 30کروڑ ڈالر سندھ ریزیلئنس پراجیکٹ اور سالڈویسٹ منصوبے کے لیے دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

