اسکولوں میں 5 دن کلاسز بحال، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے جبکہ گجرات، لاہور،ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے اور سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔
دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء ہی سکول آئیں گےجبکہ 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی لیکن کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔
AdvertisementNOTIFICATION:
All Public & Private Schools of Punjab: The following document exactly states the Districts that will still follow the Alternate days of Schools till April 1st, 2021 due to COVID 19 conditions. The rest of the Districts will follow prior COVID 19 Schedule. pic.twitter.com/Q5RFY6pZgN— Murad Raas (@DrMuradPTI) February 26, 2021
یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام اسکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے جبکہ کلاسز کو گروپوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق بھی 28 فروری سے ختم ہوجائے گا اور حکومت کا یہ فیصلہ ہر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

