پاکستان میں پہاڑوں سمندروں اور کوسٹ لائن کی سیاحت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہاڑوں سمندروں اور کوسٹ لائن کی سیاحت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نندنہ قلعہ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تقریبا 25 سے تیس سال پہلے اس علاقے مِیں آیا تھا، اس علاقے کی سیاحتی بحالی کا بہت پہلے سے سوچ رکھا تھا لیکن اقتدار میں آئے تو دیگر حکومتی معاملات میں مصروف ہوگئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تین طرح کی سیاحت ہے جبکہ پاکستان میں قدیم مقامات بھی سیاحتی اعتبار سے بہت اہم ہیں جن میں موہنجو داڑو اور ہڑپہ جیسے مقامات میں دنیا کی دلچسپی ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نندنہ فورٹ اپنے زمانے کی بہت بڑی یونیورسٹی تھی، نندیہ قلعہ میں مسلم سائنسدان البیرونی نے قرعہ ارض کی پیمائش کے تجربات کئے تھے جبکہ یہ ایک ایسا مقام ہے جہاں پوری دنیا سے سیاح آئیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نندنہ قلعہ کوماڈل ویلج بناکر ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر آجائے گا۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحوں کے لئے یہاں رہنے کے انتظامات کئے جائیں گے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوٹل اور ریزارٹس بھی بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور ملائیشیا کے پاس قدیم تہزیب پر مبنی سیاحت ہے جبکہ پاکستان بھی ترکی جیسی قدیم سیاحت سے بھرا پڑا ہے ، اب پاکستان میں پہلا سیاحتی نقشہ بنے گا تاکہ سیاحوں کو باآسانی ٹورازم سپاٹس کا پتہ چل سکے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایسے خوبصورت علاقے ہیں جن کا سیآحوں کو تو کیا اپنے لوگوں کو بھی نہیں علم جبکہ پشاور اور لاہور سمیت پاکستان میں مغلوں کی تہزیب بھی موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی کی حکومتیں انہیں مناسب طریقے سے ڈویلپ نہیں کرسکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتا ہے، ترکی چالیس ارب ڈالر سالانہ سیاحت سے کما رہا ہے، ملائشیا سمندری ٹورازم سے 20 ارب ڈالر کما رہا ہے لیکن ترکی اور ملائشیا کے مقابلے میں تو پاکستان کچھ بھی نہیں کما رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

