سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سجل علی کی جمائما...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرتصاویر پوسٹ کی ہیں۔
تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اور جمائما کسی کمرے میں موجود ہیں جبکہ دونوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
سجل علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ MemoriesForALifeTime کا استعمال کیا۔
اداکارہ کی اس تصویر کو ہزاروں سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
تاہم اس بات کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی۔
جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News