ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔...

بالی ووڈ اداکارہ 39 سالہ دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
بعد ازاں اداکارہ نے 2020 کے آغاز میں ہی ساحل سنگھا سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ان کے والدین زائد العمری میں ایک دوسرے سے الگ ہوسکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں ہوسکتی تھیں؟
واضح رہے کہ دیا مرزا نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
تاہم 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن پر ان کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا میں 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کردی۔
دیا مرزا نے 15 فروری کو انسٹاگرام اسٹوری میں ہاتھوں میں سجائی گئی مہندی اور عروسی لباس میں تیار ہونے کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں ’پیار‘ کا لفظ استعمال کیا۔
دیا مرزا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ان کی رسم حنا سے ہوچکا اور شادی کی مرکزی تقریب 15 فروری کی شب تک ہوگی۔
شادی کی تقریب میں ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر وبھاو ریکھی کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں انتہائی کم اور انتہائی قریب افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دیا مرزا دوسری شادی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے وبھاو ریکھی سے کر رہی ہیں، ان کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔
وبھاو ریکی کو پہلی شادی سے بیٹی بھی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب میں بھی وہ شرکت کریں گی۔
وبھاو ریکھی کی پہلی شادی یوگا اور فٹنیس ٹرینر سنینا سے ہوئی تھی، تاہم ان دونوں کی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
دیا مرزا کے ہونے والے شوہر ممبئی کے صنعت کار ہیں اور وہ ایک منیجمنٹ کمپنی کے سربراہ ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News