Advertisement

صنم جنگ اور ان کے شوہر سے متعلق ایک بار پھر سوشل صارفین کی جانب سے سوالات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اوراداکارہ صنم جنگ اور ان کے شوہر سے متعلق ایک بار پھر سوشل صارفین کی جانب سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صنم جنگ کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں دونوں ماں بیٹی کھیلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

صنم جنگ کا طلاق کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ کیا صنم جنگ نے طلاق...

صنم جنگ کی تصاویر کے کمنٹ میں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے اداکارہ کے شوہر سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔

صنم جنگ کے مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ اُن کے شوہر کہاں ہیں اور صنم جنگ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتیں۔

صنم جنگ سے انسٹا گرام صارفین کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ وہ آج کل اپنی بیٹی کے ساتھ بہت تصاویر شیئر کر رہی ہیں مگر تصویروں میں اُن کے شوہر نظر نہیں آتے۔

Advertisement

تاہم صنم جنگ کی جانب سے ان سب سوالات پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ اُن کی طلاق ہوگئی ہے۔

تاہم ان افواہوں کے بعد صنم جنگ کی جانب سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’میں صرف یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ قسام کے بارے میں ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ وہ مجھ سے الگ ہوگئے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’یہ افواہ میری انسٹا پوسٹ پر صارفین کے تبصروں سے شروع ہوئی ہے اور یہ سراسر مضحکہ خیز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
پہلا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version