ٹک ٹاک کا صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

چین کی معروف سماجی رابطے کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے اٹلی کی اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کو تسلیم کرتے ہوئے13 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
کمپنی کے مطابق اٹلی میں دس سالہ بچی کی خطرناک چلینج پورا کرنے کے چکر میں گزشتہ دنوں موت ہوئی تھی جس کے بعد اٹلی کے حکام نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کئے جس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے بدھ کے روز اعلامیہ جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈینس کی زیر ملکیت ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن جنوبی ایشیا میں تو مقبول ہے ہی مگر مغرب میں بھی اس کے صارفین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
کورونا وبا کے دوران اٹلی میں بھی اس ایپلیکیشن کے صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

