Advertisement

بختاور بھٹو کو ملنے والے نایاب تحفے

سابق صدر مملکت آصف زرداری کی بیٹی بختاور  بھٹو کی شادی کے بعد لوگوں کو انہیں ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاننے کی خواہش لگی ہوئی ہے۔

اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کو  ان کی شادی پر گھر والوں ، رشت داروں اور دوست احباب کی جانب سے کئی بیش قیمت تحائف دیئے گئے ہیں۔

بختاور بھٹو کو سب سے قیمتی تحفہ ان کے والد آصف زرداری کی جانب سے ایک خوبصورت بنگلے کی صورت میں دیا گیا جو بلاول ہاؤس کا ہی ایک علیحدہ پورشن ہے ۔

اس وسیع و عریض بنگلے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے تینوں بچوں کے لیے علیحدہ پورشنز مختص کیے گئے ہیں ۔

 بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے زیراستعمال رہنے والا پورشن بلاول بھٹو کو دیا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک پورشن تعمیر کروا کر بختاور بھٹو کو ان کی شادی میں جہیز کے طور پر تحفتاً دیا گیا ہے۔

Advertisement

 اس کے علاوہ آصفہ بھٹو کے پورشن کے لیے بھی تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کے عزیز ترین دوست ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور تھر کی خوبصورت کڑھائی سے مزین تین دیدہ زیب لباس  بھی تحفے میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ بختاور بھٹو کو ہاتھ سے کی گئی کڑھائی سے آراستہ ایک گھاگرا اور مختلف رنگوں اور منفرد ڈیزائنز سے تیار کی گئی کئی گرم شالیں بھی تحائف  کے طور پر ملی ہیں۔

یہ تمام لباس قیمت کے اعتبار سے کافی بھاری مالیت رکھتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version