Advertisement

ڈوین جانسن نے مداحوں کو ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن نے اپنے مداحوں کو باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کے بعد اپنی ڈائٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈوین جانسن نے فوٹ واینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ڈائٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیں

امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا، ڈوین جانسن

 ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن نے مستقبل میں امریکی صدارت کے...

دی راک نے بتایا کہ وہ ورزش کرنے کے 10 منٹ کے اندر اندر اپنا ’پروٹین شیک‘ پی لیتے ہیں۔

اس ’پروٹین شیک‘ میں وہ 60 سے 70 گرام پروٹین پاؤڈر، 35 گرام کاربز پاؤڈر، ایک سیب، ایک چمچہ الیکٹرولائٹس، کریٹین اور پانی ڈالتے ہیں۔

اداکار اور ریسلر کی ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 2 ملین سے زائد بار دیکھا گیا۔

Advertisement

انہوں نے لوگوں کو ورزش سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے لکھا کہ ایکسرسائز کے فوراً بعد پروٹین، کارب اور میٹھے کے استعمال کی اہمیت کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ وقت ہوتا ہے جب آپ کے جسم کو ان غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ان کو بہترین طریقے سے جسم کے اندر استعمال کرتاہے۔

دوسری جانب ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ میں دن کے دوران اپنے دیگر کھانوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version