Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ کا ٹریلر جاری

حریم شاہ

حریم شاہ

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں

مفتی قوی منافق آدمی ہے اس لیے عوام کو اس کو اصل چہرا دکھایا، حریم شاہ

معروف ٹک ٹاک اسٹار مفتی عبدالقوی  منافق آدمی ہے اس لیے عوام...

اردو فلکس کی ویب سائٹ متعارف کروائی جا چکی ہے، جس پر رواں ماہ 26 فروری سے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈَب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کو اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے لیکن ٹریلر میں شامل اداکاروں کی کاسٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

فلم کے ٹیزر میں حریم شاہ کے ہمراہ اداکار شہزاد شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

جبکہ ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار کو ٹریلر میں کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں گہرے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں 55 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی دوست کو انہیں مقبول ہونے کے طریقے بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر جھوٹ بھی بہت بکتا ہے۔

ٹریلر میں بعدازاں حریم شاہ کو کچھ سوچتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ کہتی ہیں ‘میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، میں تنگ آگئی ہوں ان دقیانوسی باتوں سے’۔

 ‘راز’ کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات اسد علی زیدی دیں گے اور اسے فرحان گوہر پروڈیوس کریں گے

Advertisement

تاہم ‘راز’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ ویب سیریز بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ‘راز’ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم اس کے ٹیزر اور ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version