Advertisement

پاوری گرل نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دیدیا

پاوری گرل دنانیر مبین نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق دنانیر مبین نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اپنی دلکش سیلفی شیئر کر دی۔

مزید پڑھیں

پاوری گرل نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاوری گرل کے نام سے مشہور دنانیر مبین نے بڑی کامیابی اپنے...

مذکورہ سیلفی میں ہانیہ عامر نے گلابی اور پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ پاوری گرل پیلے رنگ کے پھول دار لباس میں ملبوس ہیں۔

Advertisement

دنانیر مبین نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’آخرکار! میری اپنی فوٹو کاپی ہانیہ عامر سے ملاقات ہوگئی لیکن وہ مجھ سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ جب آپ کی ملاقات ایسے لوگوں سے ہوتی ہے جو ناصرف ظاہری بلکہ اندرونی طور پر بھی خوبصورت ہوں۔‘

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی پاوری گرل نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر کا شمار اُنہی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ہانیہ عامر کو بےحد پسند کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ دنانیر مبین بھی ہانیہ، ماہرہ خان اور تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی طرح پاکستان سپُر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

 گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

Advertisement

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے۔

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version