عمران عباس شادی کرنے والے ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ایک انٹرویو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود علیزے شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 3 ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے۔
تاہم انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد علیزے شاہ بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔
علیزے شاہ انسٹاگرام پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کے اکاؤنٹس کا اگر جائزہ لیا جائے تو عائزہ خان 8 ملین کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
دوسرے نمبر پر 7.9 فالوورز کے ساتھ ایمن خان، تیسرے نمبر پر ماہرہ خان 7 ملین فالوررز کے ساتھ ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر سجل علی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News