Advertisement

اچھے اور برے وقت کا ساتھی کون؟ مایا علی نے بتا دیا

مایا علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مایا علی نے بتا دیا کہ ان کی زندگی میں وہ شخص کون ہے جو ان کے اچھے اور برے وقت کا ساتھی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا عالی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہمراں ان کی بہن بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

اداکارہ صبا قمر نے مایا علی کو کیا قرار دے دیا؟

اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگارام پر اپنی...

 مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے طویل کیپشن لکھا جس میں انہوں نے اپنی بہن کو اچھے اور برے وقت کا ساتھی قرار دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’جس کو میں فخر کے ساتھ اپنی بہن کہہ سکتی ہوں، اُس کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ میرے اچھے اور برے وقت میں میری خیر خواہ رہیں، ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ ہماری چھوٹی سی فیملی کا حصہ ہیں۔‘

Advertisement

مایا علی نے مزید لکھا کہ ’مجھ سے انتظار نہیں ہورہا آپ کے ساتھ آپ کی سالگرہ کی خوشیاں منانے کے لیے، میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں۔‘

اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور اکثر اپنی امی، بھائی اور بہنوں سے متعلق کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی دکھائی دیتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میری خوشیوں کا ذریعہ۔‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 13 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 77 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔

تاہم اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version