Advertisement

پاکستان حکومت نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت کیا مقرر کی؟

بالی ووڈ کےلیجنڈ دلیپ کمار کے پشاور کے آبائی گھر کی قیمت پر حکومت اور مالک مکان کے درمیان معاملات بننے کے امکانات معدوم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے پشاور کے آبائی گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔

مزید پڑھیں

بھارتی اداکار دلیپ کمار کی پشاور والوں سے درخواست

بالی وڈ کے معروف اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے پشاور...

مالک مکان کی طرف سے گزشتہ روز 35 کروڑ مانگے جانے پر حکومت نے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔

مالک مکان نے گزشتہ روز ڈی سی پشاور کے دفتر میں جمع کرائی گئی درخواست میں 7 کروڑ روپے فی مرلہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

تاہم حکومت کی طرف سے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کے بعد علاقے کے پراپرٹی ڈیلرز کا موقف بھی سامنےآگیا۔

پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق محلہ خدا داد میں فی مرلہ زمین کی قیمت 3 تا 5 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ حکام کے مطابق گھر کی خریداری کے لیے سیکشن فور کے تحت مکان کی قیمت مقرر کردی گئی ہے، جلد ضلعی انتظامیہ کو رقم ادا کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نےبرطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے۔

اداکار دلیپ کمار کے ترجمان نےکہا ہے کہ پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

Advertisement

اس حوالے سے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان نےکہا نے بتایا کہ وہ اکثر و بشتر پشاور اور اپنے آبائی گھر کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے سے ان فنکاروں کے مداح کافی خوش ہیں۔

دوسری جانب فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version