ایک اور شوبزاسٹار نے خاموشی سے شادی کرلی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور خوبرو اداکارہ نے خاموشی سے نکاح...

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم انصاری نے شادی کی تقریب میں سب سے زیادہ اپنے والد کو یاد کیا۔
مریم انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ایک طویل پیغام بھی لکھا جس میں والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ مریم انصاری کے والد کا انتقال کچھ ہفتوں قبل ہی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے گزشتہ دنوں نکاح کیا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے والد ہمیشہ میری سب سے بڑی سپورٹ رہے ہیں، وہ بھی اس دن ہمارے ساتھ ہوتے تو ہمیں خوشی ہوتی لیکن آپ کی جگہ میری زندگی میں کوئی اور کبھی بھی نہیں لے سکتا۔‘
اداکارہ مریم انصاری نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ جتنی آپ مجھ سے محبت کرتے تھے اس سے کہیں زیادہ اویس سے کرتے تھے۔‘
اداکارہ نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ ہر لمحہ ہمارے ساتھ تھے، آپ ہمیں کہیں سے دیکھ رہے تھے اور خوش ہو رہے تھے۔‘
انہوں نے بھائی علی انصاری کیلئے بھی لکھا کہ ’والد کی غیر موجودگی میں علی نے تمام تر فرائض بخوبی سر انجام دیے۔‘
مریم انصاری نے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تاہم اداکارہ نے مداحوں کیلئے یہ بھی لکھا کہ آپ سب کی میں خود بھی بہت بڑی مداح ہوں۔
اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی چند خوبصورت تصاویر ملاحظہ کیجیے۔
واضح رہے نکاح کی تقریب میں وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے اپنے نکاح کے دن گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر اویس نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News