Advertisement

ڈوین جانسن کی امریکی صدارت میں دلچسپی کے حوالے سے انڈرٹیکر کا ردِ عمل

ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، مستقبل میں امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا اگر لوگوں نے چاہا تو۔

مزید پڑھیں

امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا، ڈوین جانسن

 ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن نے مستقبل میں امریکی صدارت کے...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوین جانسن کی جانب سے امریکی صدارت میں دلچسپی کے اظہار پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے والے لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے کہا ہے کہ ڈوین جانسن امریکا کے لوگوں کو متحد کرسکتا ہے۔

لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے کہا کہ دی راک واقعی میدان میں اترتا ہے تو انہیں اس فیصلے پر حیرانی نہیں ہوگی۔

Advertisement

انڈرٹیکر نے کہا کہ ڈوین جانسن کی شخصیت بہت ہی دلکش ہے، وہ جو بھی کام کرتا ہے دل سے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ اس میں جذبہ بھی ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرنے والا بن سکتا ہے جس کی لوگوں کو تلاش ہے۔

انڈرٹیکر نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے نہیں جانتا، بہت کچھ ہونے کے امکانات ہیں، اگر ڈوین جانسن نے امریکی صدارت سے متعلق فیصلہ کیا تو میں اسکی کوششوں کی مکمل حمایت کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اب بھی ڈوین جانسن کو’ راک‘ ہی کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈوین جانسن نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
سانول عیسیٰ خیلوی نے والد عطااللہ خان کے ساتھ ’’تھیواہ‘‘ کا نیا ورژن ریلیز کردیا
منیب بٹ کا بیٹیوں سے محبت بھرا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version