Advertisement

مہنگائی کا بوجھ ممکنہ حد تک کم کیا جائے، وزیرِ اعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ ممکنہ حد تک کم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً آٹے کی قیمت میں استحکام پر گفتگو کی گئی جبکہ چینی کی موجودہ قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو چینی کی قیمت میں کمی لانے کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گیس کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی 2019 میں اضافہ کیا گیا تھا، اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں چھ سے سات فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ چند ماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے جبکہ عام آدمی اور خصوصاً نچلے طبقے کو ہر ممکنہ ریلیف پہنچانے کی کوششیں مزید تیز کی جائے۔

Advertisement

 وزیراعظم نے کہا کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی سکیم متعارف کئے جانے تک آٹے کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے جبکہ آٹے کی خریداری کے حوالے سے معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے براہ راست سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومتی سبسڈی کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی مالی معاونت ہے جبکہ غریب افراد کو آٹے کے حوالے سے براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے لئے مفصل پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے اس کی وافر اور مناسب قیمت میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ مستقبل  میں گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی و نجی شعبے کی جانب سے درآمد کے فیصلے بروقت لیے جانے کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، سید فخر امام ، عمر ایوب، اسد عمر ، ندیم بابر، ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر ، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، وفاقی سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version