سائرہ یوسف نے ناقدین کو جوب دے دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے ناقدین کو جواب...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی اداکار بلال اشرف کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی۔
اداکاروں کی اس تصویر نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا دونوں اداکار جلد کسی ٹی وی پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے یا پھردونوں کسی فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔
سائرہ یوسف اور اداکار بلال نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں اداکاروں کی اس تصویر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے منسلک لوگوں کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
سائرہ یوسف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہربان لوگ ہی بہترین ہوتے ہیں۔‘
دوسری جانب بلال اشرف نے سائرہ یوسف کے ہمراہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اور سائرہ یوسف کو ٹیگ کرتے ہوئے کوئی خفیہ الفاظ تحریر کیے۔
سائرہ یوسف نے کمنٹ کرتے ہوئے قہقہ لگایا اور بتایا کہ یہ ان کی ملاقات پر سلام کرنے کا انداز ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News