Advertisement

پیپلزپارٹی نے سی ای سی کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کرلیا

بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نےسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اجلاس ہوا ہےجس میں پیپلزپارٹی نے ذوالفقاربھٹو کی 4 اپریل کو برسی کے سلسلے میں راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی میں جلسے کے بعد روایتی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوگا ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 4اپریل کو قائد عوام کی شہادت کے سلسلے میں راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جلسے کے بعد سی ای سی کا اجلاس ہوگا جس میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت  بھی شریک ہو گی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سی ای سی میں پی ڈی ایم کے استعفوں کے مطالبے پر غور کیا جائے گااور  سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے متفقہ فیصلہ لے کر پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائے گا۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان اور نیر بخاری،فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، چوہدری منظور اور زمرد خان بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version