Advertisement

بالی ووڈ اداکار بھی ’پاوری گرل‘کے دیوانے ہوگئے

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ویڈیو کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی دنانیر مبین کے بالی ووڈ اداکار بھی دیوانے ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار ریتیش دیشمکھ نے دنانیر کیلئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔

مزید پڑھیں

پاوری گرل نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی قرار دیدیا

پاوری گرل دنانیر مبین نے اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فوٹو کاپی...

https://twitter.com/DananeerM/status/1370135352787230726?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1370135352787230726%7Ctwgr

اداکار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ دننانیر آپ کے لیے ہماری طرف سے بے شمار دعائیں ہیں۔

Advertisement

ریتیش دیشمکھ نے اپنے ٹوئٹ میں دنانیر کو ٹیگ بھی کیا۔

دنانیر نے بالی ووڈ اداکار کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی پر ان کی شکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘

نوجوان لڑکی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پاکستان سمیت بھارت میں بھی پاوری گرل کے اس انداز کو بہت  پسند کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version