قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے ادکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

قومی ٹیم کے کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد عالم پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں اردو فلکس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔
فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ کرکٹر کو کھیل کے میدان کے بجائے اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ای میکس میڈیا کی جانب سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

